پرفیوم کی خوشبو

پرفیوم کی خوشبو کو جلد ختم کرنے والی چند عام غلطیاں

پرفیوم استعمال کرنا بہت سے لوگوں کو پسند ہے لیکن پرفیوم کی خوشبو کو دیرپا رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہئے، اس کے بارے میں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں۔
پرفیوم لگانا اگرچہ آسان لگتا ہے کہ اسپرے کرو اور بس پرفیوم لگ گیا لیکن لوگ پرفیوم لگاتے ہوئے کچھ ایسی عام غلطیاں کرتے ہیں جن کی وجہ سے خوشبو تیزی کے ساتھ ختم ہو جاتی ہے۔
پرفیوم کی خوشبو کو دیرپا رکھنے کے لیے ان غلطیوں سے گریز کیا جائے۔

جِلد پر خوشبو لگانا۔
پرفیوم تیل کی طرح نہیں ہوتا کہ جسے آپ جِلد پر رگڑیں، اس طرح کرنے سے گرمی پیدا ہوتی ہے جو خوشبو کے قدرتی مالیکیولز کو فوری بدل کر رکھ دیتی ہے جس سے یہ تیزی سے بخارات بن کر اڑ جاتا ہے، اس کے بجائے اپنی جلد پر پرفیوم کا اسپرے کریں۔
پلس پوائنٹس پر توجہ دیں
کلائی اور گردن پلس پوائنٹس ہوتے ہیں اس لئے یہ خوشبو لگانے کے لیے بھی مثالی ہیں کیونکہ وہ گرمی کو خارج کرتے ہیں جس سے خوشبو کو تیزی سے نشوونما ملتی ہے۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ زیادہ ارتکاز سے بچنے کے لیے پرفیوم جلد سے تقریبا 5 انچ دور رکھ کر اسپرے کریں۔
کپڑوں پر اسپرے کرنے سے گریز کریں
پرفیوم آپ کے کپڑوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور جلد کے مقابلے میں خوشبو بھی اکثر لباس پر زیادہ دیر برقرار تک نہیں رہتی۔ جلد کی گرمی خوشبو کو دیرپا رہنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
صفائی کا خیال رکھیں
اگر آپ کا جسم صاف نہیں ہے تو پرفیوم کی خوشبو کے ذریعے بھی جسم کی بدبو کو چھپانا اممکن نہیں ہوتا، شاورز کو چھوڑنا جسم کی بدبو کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے خوشبو بھی کم موثر ہو جاتی ہے۔
خشک جلد پر استعمال کریں
گیلی جلد پرفیوم کو بہتر طریقے سے رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور یہ کپڑوں پر داغ دھبے لگنے سے بھی روکتی ہے۔ ڈریسنگ سے پہلے خوشبو کو چند منٹ تک خشک ہونے دیا جائے اور اگر آپ اسے نہانے کے فوری بعد لگانا پسند نہیں کرتے تو پہلے لوشن لگا لیں کریں اور پھر پرفیوم استعمال کریں۔
پرفیوم زیادہ نہ لگائیں
زیادہ مقدار میں پرفیوم استعمال کرنے سے پرفیوم کی خوشبو میں اضافہ ہرگز نہیں ہوتا بلکہ یہ آپ اور آس پاس کے لوگوں کے لیے سر درد کا باعث بن سکتی ہے۔ اگر آپ ایک تیز خوشبو استعمال کرتے ہیں تو کم سے کم استعمال کریں جو زیادہ موثر ثابت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں