چیف جسٹس تعیناتی

آئینی ترامیم کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب

اسلام آباد:آئینی ترامیم کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب
قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس میں 26ویں آئینی ترمیم پر بحث کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کافی حد تک ہم آہنگی پیدا ہوچکی ہے.
حکومتی ٹیم کی جانب سے مختلف جماعتوں سے ملاقات بھی جاری ہیں۔
مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے پر حتمی مذاکرات جاری ہیں.
اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے.
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان لاہور جائیں گے.
لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ انہوں نے حکومت کے مسودے پر اعتراض کیا تھا
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت کے مسودے سے عدلیہ اور عوام کے حقوق تباہ ہو جاتے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس لے لی گئیں.
انہوں نے کہا کہ امید ہے ہمارے مطالبات قبول کر لیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں