چلتی ٹرین پر اسٹنٹ

چلتی ٹرین پر اسٹنٹ ، بوڑھے شخص کے خطرناک انداز نے دل دہلا دئیے

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں بوڑھے شخص کے چلتی ٹرین پر اسٹنٹ جس میں ہینڈل سے لٹکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے اس سے صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو کلپ میں بھارت میں ایک بوڑھا شخص چلنی ٹرین پر اسٹنٹ کر رہا ہے، جس میں وہ ہینڈل کے ساتھ لٹک کر غیر معمولی اور خطرناک انداز میں اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔
اس کلپ میں بوڑھے شخص کو چلتی ٹرین کے ہینڈل سے لٹکا ہوا اور جھولتا ہوا دیکھ سکتے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے سوشل میڈیا صارفین تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

عام طور پر اگرچہ اس طرح کے اسٹنٹ کم عمر افراد کے ساتھ منسلک رہے ہیں لیکن اس دفعہ ایک بوڑھے آدمی کو اس خطرناک انداز میں دیکھ کر بہت سے لوگ حیران رہ گئے ہیں۔
اس کرتب کے نتیجہ میں درپیش واضح خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ویڈیو پر بہت زیادہ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ پر ایک صارف نے طنز یہ انداز میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پھر لوگ کہیں گے کہ بزرگوں کے پاس بیٹھو ان سے کچھ سیکھ ہی لو۔

ویڈیو کلپ پر مزاحیہ انداز میں ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بلٹ ٹرینوں کے آغاز میں تاخیر کی سب سے بڑی وجہ اس بوڑھے شخص کا اسٹنٹ ہے۔
یہ واقعہ ممبئی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان فرحت اعظم شیخ کے المناک کیس کی بھی یاد دلاتا ہے جو لوکل ٹرینوں میں اپنے خطرناک اسٹنٹ کے باعث مشہور ہوا تھا۔
فرحت اعظم شیخ جس کی اسکیٹنگ اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی، اس دوران وہ ریلوے اسٹیشن پر ایک بازو اور ایک ٹانگ اسی طرح کے خطرناک اسٹنٹ کے باعث گنوا بیٹھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں