پاک انگلینڈ ملتان ٹیسٹ

پاک انگلینڈ ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح حاصل کرلی

ملتان : پاک انگلینڈ ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح حاصل کرلی.
دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اننگز کا آغاز کیا
اس موقع پرمحض ایک رن کے اضافے کے بعد اولی پوپ 22 کے انفراد اسکور پر آؤٹ ہوئے.
بعدازاں جو روٹ 18 اور ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6، بریڈن کارس 27، جیک لیچ ایک اور شعیب بشیر صفر رن پر پویلین لوٹے۔
کپتان بین اسٹوکس کی مزاحمتی اننگز 37 رنز تک محدود رہی۔
انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف 144 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی
دونوں اننگز میں انگلش بیٹرز کی تمام وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔
پاک انگلینڈ ملتان ٹیسٹ:
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 8 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے پہلے تیسرے روز پاکستان کی جانب سے ساجد خان اور نعمان علی نے کی
شاندار باؤلنگ کے باعث انگلینڈ کی بیٹنگ دوسری اننگ کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی اور اس کے دو کھلاڑی اوپر تلے وکٹیں گنوا بیٹھے۔
انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز سے اننگز کا آغاز کیا
محض 52 رنز کے اضافے کے بعد انگلش ٹیم 291 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
بریڈن کارس 4، میتھیو پوٹس 6، جیمی اسمتھ 21، شعیب بشیر 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
جیک لیچ 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبد اللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان
انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈیکٹ، اولے پوپ، جوئے روٹ، ہیری، جیمی سمیتھ، بریڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں