چیف جسٹس تعیناتی

چیف جسٹس تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کے تمام 12 ارکان کے نام اسپیکر کو موصول

اسلام آباد: چیف جسٹس تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کے تمام 12 ارکان کے نام اسپیکر کو موصول
ملک میں 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا ہے
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئے تمام 12 ممبران کے نام اسپیکر آفس کوموصول ہوگئے ہیں۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئےسینیٹ سے چار نامزد ممبران کے نام اسپیکر آفس کوموصول ہوگئے ہیں.
جمعیت علمائے اسلام ( ف ) نے کامران مرتضیٰ جبکہ پیپلز پارٹی نےفاروق ایچ نائیک کو نامزد کیا ہے
مسلم لیگ ن نے اعظم نذیر تارڑ جبکہ پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کو نامزد کیا ہے۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے لیے قومی اسمبلی کے 8اراکین میں سے 7کے نام سامنے آگئے ہیں.
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلیے مسلم لیگ ن نے خواجہ آصف، احسن اقبال اور شائستہ پرویز کو نامزد کیا ہے۔
چیف جسٹس تعیناتی:
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے لیے پیپلز پارٹی نے راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر جبکہ تحریک انصاف نے بیرسٹر گوہر اور صاحبزادہ حامد رضا کو نامزد کیا ہے
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب اس مقصد کیلئے خواجہ اظہار الحسن کا نام دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی ججز کے پینل میں سے چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب عمل میں لائے گی۔
موجودہ چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے 3روز قبل 3سینیئر ججز کا پینل اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کریں گے
جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ججز کا پینل کمیٹی کو ارسال کریں گے۔
قبل ازیں خصوصی کمیٹی میں پارلیمانی جماعتوں کی متناسب نمائندگی کا فارمولا بھی تیار کیا گیا.
جس کے مطابق 39 ارکان اسمبلی پر سیاسی جماعت کو خصوصی کمیٹی میں ایک نشست الاٹ ہوگی۔
سیاسی جماعتوں کو سینیٹ میں 21 ممبران پر ایک نشست ملے گی۔
مجوزہ فارمولے کے تحت مسلم لیگ ن کو خصوصی کمیٹی میں 4 نشستیں ملی ہیں،
جس میں تین ارکان اسمبلی اور ایک سینیٹ سے ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں