جسٹس یحییٰ آفریدی کون ہیں؟ جسٹس یحییٰ آفریدی پیدائش، خاندان، تعلیم، کیریر.
جسٹس یحیٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے چیف جسٹس نامزد کردیا،
نامزد چیف جسٹس سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز میں سے ایک ہیں۔
نامزد چیف جسٹس 23 جنوری 1965 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے،
ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی، گورنمٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی.
انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے معاشیات کی ڈگری حاصل کی۔
نامزد چیف جسٹس کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے چیف جسٹس نامزد کردیا
کامن ویلتھ اسکالر شپ پر جیسس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کی۔
نامزد چیف جسٹس نے 1990 میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی
اور 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طور پر وکالت کا آغاز کیا۔
انہوں نے خیبر پختونخوا کےلیے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی خدمات بھی سر انجام دیں،
2010 میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے، انہیں 15مارچ 2012 کو مستقل جج مقرر کیا گیا۔
30 دسمبر 2016 کو جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا،
28 جون 2018 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔
نامزد چیف جسٹس نے اعلیٰ عدلیہ میں مختلف مقدمات کی سماعت کی،
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں لارجر بینچ کا حصہ رہے،
کیس سے متعلق فیصلے میں اپنا اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا تھا۔
وہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے 9 رکنی لارجر بینچ لا کا حصہ بھی رہے۔