چھٹی کے دن ورزش

چھٹی کے دن ورزش کرنا دماغی صحت کے لیے انتہائی مفید قرار

دماغی صحت کی تنزلی کو روکنے کے لیے ہفتے کے آخر میں چھٹی کے دن ورزش باقی دنوں کے دوران کی جانے والی ورزش سے بہت زیادہ مثبت اثرات رکھتی ہے۔
حال میں ہی کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ہفتے کے آخری دن میں ورزش کرنا ابتدائی دنوں کی نسبت بہت مفید ہے۔

برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق ہفتے میں ایک یا دو دن ورزش کرنا معمولی نوعیت کے ڈیمینشیا کے خطرات کو مستقل بنیادوں پر ورزش کرنے کے مقابلے میں بہت زیادہ کم کر دیتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہفتے کے آخر میں ورزش کا طریقہ کار دنیا بھر میں مصروف لوگوں کے لیے صحت کو بہتر بنانے کے سلسلے میں زیادہ آسان حل ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ تحقیق اس لیے بھی بہت اہم ہے کیونکہ یہ اس بات کو بھی واضح کرتی ہے کہ مصروف افراد بھی ہفتے میں ایک یا دو دن ورزش یا کھیل کے ذریعے اپنی دماغی صحت کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھرپور فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران محققین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ ویک اینڈ واریئر یعنی ہفتے کے آخر دنوں ہفتہ یا اتوار یا دنوں دن ورزشن کرنے والے افراد میں معمولی نوعیت کے ڈیمینشیا کے خطرات اوسطا 15 فی صد کم پائے گئے جبکہ ہفتے میں زیادہ ورزش کرنے والوں میں یہ شرح 10 فی صد تک پائی گئی۔

محققین نے اس تحقیق کے دوران ورزش کے ان طریقوں کو جب مختلف عوامل جیسے کہ عمر، تمباکو نوشی، نیند کے دورانیہ، غذا اور شراب نوشی کی رو سے جانچا تو دونوں طریقوں پر چھٹی والے دن ورزش کے اثرات یکساں طور پر موثر پائے گئے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں