چینی شہریوں کی حفاظت

چینی شہریوں کی حفاظت اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: چینی شہریوں کی حفاظت اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ
چینی سفارت خانے آمد پر سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،
حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ چینی شہریوں کے لیے محفوظ و پر امن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم ترقی اور سیکیورٹی کو مربوط کرنے کے چینی تصور سے پوری طرح متفق ہیں، چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ کراچی واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،
پاکستان اور چین آہنی بھائی اور پائیدار شرکت دار ہیں۔
ملاقات میں وزیر داخلہ نے کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کا اظہار کیا
انہوں نے ہوئے زخمی چینی شہریوں اور انکی فیملیز سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے واقعے کی تفصیلات اور تحقیقات میں پیش رفت سے چینی سفیر کو آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ اور چینی سفیر کے درمیان ملاقات کے دوران مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر، چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سے پاک چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے اور عملی تعاون میں جامع پیش رفت ہوئی ہے،
اس تناظر میں ایک محفوظ اور مستحکم تعاون کا ماحول انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور پاکستانی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تیار ہے۔
چینی سفیر نے چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا
انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق دریافت کیا اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
چینی سفیر نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے صدر پاکستان کو خط لکھا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں