کیلوں

کیلوں کو سڑنے سے بچانے کے لیے کون سا ایک اقدام انتہائی مفید ؟

کیلوں کو سڑنے سے بچانے کیلئے پھلوں کے پیالے میں رکھ دینا ایک عام سی بات لگے گی لیکن یہ دراصل انہیں ذخیرہ کرنے کیلئے سب سے بدترین جگہ ہو گی۔
دیکھا جائے تو بہت سارے لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں ہوتا کہ زیادہ تر پھل ایتھیلین گیس نامی مادہ خارج کرتے ہیں، جو ایک قدرتی طور پر بننے والاہارمون ہے اور پھلوں کے پکنے کا سبب بنتا ہے اور اس سے پھل زیادہ ذائقہ دار بنتا ہے۔

اگر آپ پھلوں کے اوپر پھلوں کا ڈھیر لگاتے جائیں گے تو یہ ہوا میں بہت زیادہ ایتھیلین گیس خارج کریں گے جس کے نتیجہ میں آس پاس کے تمام پھل تیزی سے خراب ہونا شروع ہو جائیں گے اور کچھ ہی دنوں میں مکمل سڑجائیں گے۔

دیکھا جائے تو کیلے کی عمر پہلے ہی مختصر ہوتی ہے اور یہ نہ صرف ایتھیلین گیس کے حوالے سے انتہائی حساس ثابت ہوئے ہیں بلکہ یہ اپنے تنوں سے بہت زیادہ مقدار خارج بھی کرتے ہیں، لہذا بہتر ہے کہ کیلوں کو سڑنے سے بچانے کیلئے دوسرے پھلوں سے جتنا دور ہو سکے رکھیں۔

زیسٹ فوڈ سروس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کیلے کو ترش پھلوں جیسے سنترے اور لیموں کے ساتھ ذخیرہ کر کے زیادہ دیر تازہ رکھ سکتے ہیں کیونکہ وہ گیس سے متاثر نہیں ہوتے، تاہم ایسے پھل جو حفاظتی پرت رکھتے ہوں ان کو کیلے کے ساتھ نہیں رکھنا چاہیے۔یعنی کیلوں کو سڑنے سے بچانے کیلئے ناشپاتی، ہنی ڈیو ، آم، آڑو اور آلو بخارے سے دور رکھنا بہتر ہو گا۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ کیلے زیادہ دیر تازہ رہیں تو بہتر ہے کہ انہیں اپنے پھلوں کے پیالے سے علیحدہ پیالے میں رکھ کر ان کے تنوں کو ڈھک دیں تاکہ گیس کم خارج ہو۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں