اسلام آباد: موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصان : پاکستان کو 2022 میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، وزیراعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا
جس کی وجہ سے ملک کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔
باکو میں کوپ 29 کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موسمیات تبدیلی کی نقصانات کا اکثر ممالک کو سامنا ہے،
اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے وقت میں نقصان ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کے باعث اسکولز کی عمارتیں گر گئیں
ہزاروں افراد بے گھر ہوئے اور دنیا نے موسمیاتی تباہی سے ہونے والے نقصانات پر پاکستان کی امداد کے وعدے کیے،
کوپ 28 میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔
موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصان : پاکستان کو 2022 میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے پاکستان کی طرح دیگر ممالک بھی تباہ کن سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔