ہرنائی

ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا،میجر محمد حسیب اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ میجر اور حوالدار شہید ہوگئے۔

آپریشن کے دوران بہادر جوانوں نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ آپریشن کے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد شہید ہو گئے، اور جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر محمد حسیب شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے اور عمر 28 سال ہے، میجر محمد حسیب شہیدنے 8سال6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، شہید کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔

مزید براں آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ 38سالہ حوالدار نور احمد شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے، حوالدارنور احمد شہید نے 14 سال تک وطنِ عزیز کا دفاع کیا، شہیدکے سوگوران میں اہلیہ ، 3بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں،بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں