ڈارک چاکلیٹ

ڈارک چاکلیٹ خطرناک بیماری سے نمٹنے کیلئے حیرت انگیز اثرات کی حامل قرار

حال ہی میں کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو حیرت انگیز طور پر کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

حالیہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ تمام چاکلیٹس برابر نہیں ہوتیں بلکہ ہر چاکلیٹ اپنے اندر اپنے مخصوص اثرات رکھتی ہے، محققین نے پایا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم پانچ سرونگ ڈارک چاکلیٹس کھاتے ہیں ان میں بلڈ شوگر کے مرض کا خطرہ 21 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے یہ بھی پایا کہ ڈارک چاکلیٹ کی ایک سرونگ نے ذیابیطس کے خطرے میں 3 فیصد تک کمی فراہم کی۔جبکہ دوسری طرف ماہرین نے دیکھا کہ دودھ ملی چاکلیٹ کھانے کا تعلق طویل مدتی وزن کے ساتھ تھا جو کہ ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

بوسٹن میں ہارورڈ ٹی ایچ چان اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ڈیپارٹمنٹ آف نیوٹریشن میں ڈاکٹریٹ کے طالب علم بینکائی لیو کا کہنا ہے کہ ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ تمام چاکلیٹس ایک جیسی ہوتیں بلکہ ہر چاکلیٹ اپنے اندر دوسرے سے مختلف خواص رکھتی ہے۔

ان کا کہنا ہے ہر کسی کے لیے جو چاکلیٹ سے محبت کرتا ہے، یہ ایک یاد دہانی ہے کہ دودھ کی چاکلیٹ پر ڈارک چاکلیٹ کا انتخاب کیا جائے، ان کا یہ انتخاب ان کی صحت میں مثبت فرق لا سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں