حال ہی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی کی طویل مدتی نمائش سوزش سے لے کر خون کے جمنے تک کا سبب بن رہی ہے۔
نئی تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی کی طویل مدتی نمائش کے نتیجہ میں دل تک خون لے جانے والی رگوں میں خون کے جمنے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں موت سمیت سنگین پیچیدگیاں پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اس سے صرف امریکا میں ہی تقریبا 900,000 افراد سالانہ وی ٹی ای کا شکار ہو رہے ہیں۔
حال ہی میں کی جانے والی ایک امریکی تحقیق میں اس آلودگی کی تین مختلف اقسام شامل کی گئی ہیں، اس تحقیق کے نتائج جرنل بلڈ میں شائع ہوئے ہیں۔
اس نئی تحقیق کے مطابق اس آلودگی کی مسلسل نمائش سوزش کا باعث بن سکتی ہے اور یہ خون کے جمنے میں بھی حصہ ڈال سکتی ہے۔ یہ طویل عرصے سے قلبی اور سانس کی بیماریوں سے منسلک بھی ہے۔ اس سے پہلے کی گئی تحقیق میں بھی آلودگی کا تعلق وینز تھرومبو ایمبولزم (وی ٹی ای ) سے ہی پایا گیا تھا۔
اس کے نتیجہ میں تقریبا 900,000 تک امریکی سالانہ وی ٹی ای کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ عمر، سرجری، غیر فعالیت کی طویل مدت، دل کی بیماری، حمل اور جینیات بھی اس مرض کے خطرے کو بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ وینز تھرومبو ایمبولزم اس وقت ہوتا ہے جب ٹانگوں، بازوں یا کسی اندرونی عضو کی رگ میں خون کا لوتھڑا بن جاتا ہے۔ پلمونری ایمبولزم اس وقت ہوتا ہے جب یہ خون کا لوتھڑا ایسی رگ میں چلا جاتا ہے جو پھیپھڑوں کی جانب جاتی ہے۔