ٹھنڈے پانی سے غسل

ٹھنڈے پانی سے غسل کرنے کے حیرت انگیز طبی فوائد کیا ہیں؟

ماہرین کے مطابق اگرچہ ٹھنڈے پانی سے غسل کرنے کے کافی فوائد ہیں لیکن بعض مخصوص طبی علامات والے لوگوں کو پرہیز کرنا چاہیے۔

عام طور پر سرد موسم میں ٹھنڈا پانی ہو اور غسل کرنا پڑے تو کئی لوگوں کو یہ سن کر ہی سردی لگنا شروع ہو جاتی ہے لیکن اگر آپ ہمت کر کے ٹھنڈے پانی سے غسل کریں تو یہ گرم پانی سے کہیں زیادہ صحت بخش فوائد کا حامل ثابت ہو سکتا ہے۔

اس سے حاصل ہونے والے فوائد درجہ ذیل ہیں۔

بہتر گردش خون:
اگر پانی ٹھنڈا ہے تو یہ آپ کے جسم کو اپنے بنیادی درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے خون کی روانی کو تیز کرتا ہے جس سے خون کی گردش بہتر ہو جاتی ہے۔

قوت مدافعت:
ٹھنڈا پانی جسم میں مدافعتی خلیوں کی مزید پیداوار کو فروغ دے کر آپ کو عام بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

سوزش میں کمی:
ٹھنڈا پانی جسم میں سوزش کو کم کرنے، سوجن اور جوڑوں کو پرسکون کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

میٹابولزم میں اضافہ:
سرد درجہ حرارت انسانی جسم کے brown fat کو متحرک کرتا ہے جو بدلے میں میٹابولک ریٹ کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

بہتر موڈ:
ٹھنڈا پانی جسم میں ہوشیاری، وضاحتی علمی صلاحیت اور توانائی کی سطح بڑھاتا ہے۔

جسم کی چربی میں کمی:
ٹھنڈا پانی آپ کے جسم کی چربی اور خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

بالوں کی صحت:
ٹھنڈا پانی cuticles کو بند کر کے آپ کے بالوں میں چمک اور طاقت بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اگرچہ نہانے کے لئے ٹھنڈا پانی استعمال کرنے سے کافی فوائد حاصل ہیں لیکن بعض مخصوص طبی علامات والے لوگوں کو اپنی صحت برقرار رکھنے کے لئے اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں