عمر رسیدہ افراد

عمر رسیدہ افراد کیلئے تنہائی سے بچنے کے حوالے سے انتہائی کارگر ٹپس

تنہائی کے شکار عمر رسیدہ افراد کیلئے ضروری ہے کہ وہ لوگوں کے آنے اور ملنے کا انتظار نہ کریں بلکہ ان سے ملنے کے لیے خود چلے جائیں۔

اگر تنہائی کی بات کی جائے تو عمر رسیدہ افراد خاص طور پر تنہائی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں اور یہ تنہائی ان کی صحت پر سنگین اثرات ڈال سکتی ہے۔

اگر دیکھا جائے تو مغربی ممالک میں یہ صورتحال زیادہ بدتر ہے۔ صرف انگلینڈ میں ہی 75 سال سے زیادہ عمر کے 20 لاکھ افراد تنہا رہتے ہیں۔

10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک مہینے سے زیادہ کسی دوست، پڑوسی یا اہل و اعیال کے کسی رکن سے بات تک نہیں کر پاتے۔

معمر افراد مختلف وجوہات کی بنا پر سماجی طور پر تنہائی کا شکار ہو سکتے ہیں، جیسے کہ کمزور ہونا، اپنے خاندان کا مرکز نہیں رہنا، شریک حیات اور دوستوں کی موت، معذوری یا بیماری کا شکار ہو جانا۔

یہ کوئی خاص پریشانی کی بات نہیں ہے، ایسے لوگ اپنی تنہائی پر مبنی طرز زندگی میں تبدیلیوں سے قابو پا سکتے ہیں اور یہ طریقے درج ذیل ہیں:

1 ۔ دوسروں کو دیکھ کر مسکرانے یا بات چیت شروع کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا جائے۔

2۔ اپنوں کو چائے کی دعوتی پر سہی، لیکن ضرور بلائیں۔ کبھی کبھی آپ کو لگتا ہے کہ کوئی آپ سے ملنا نہیں چاہتا۔ لیکن اکثر دوست، خاندان اور پڑوسی آپ کی طرف سے ایسے اقدام پر خوشی کی اظہار کر سکتے ہیں۔

3۔ فون پر کسی دوست یا رشتہ دار کے ساتھ بات چیت کرنا معمر افراد کو اچھا محسوس کرا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دوست اور خاندان خاص طور پر پوتے پوتیاں جو بیرون ملک یا دوسرے شہر رہتے ہیں، ان سے رابطے میں رہنے کا ایک اچھا ذریعہ کمپیوٹر، اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کا استعمال بھی ہے۔

4۔ مقامی کمیونٹی کی تمام اہم سرگرمیوں میں شامل ہوں۔

5۔ ہر روز اپنی ڈائری لکھنے کی عادت اپنائی جائے۔

6۔ لوگوں کے آنے اور ملنے کا انتظار نہ کریں بلکہ ان سے ملنے کے لیے خود چلے جائیں۔

7۔ دوسروں کی مدد کریں۔ زندگی بھر میں جو آپ نے تجربہ اور علم حاصل کیا ہے، اسے دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں