بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ میں بھی ایڈیشنل ججز کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے وزارت قانون کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد آصف، محمد ایوب خان اور محمد نجم الدین کو بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ججز کو ایک سال کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے وزارت قانون نے اعظم خان اور راجہ انعام امین منہاس کی بطور ایڈیشنل ججز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
دونوں ججز کو ایک سال کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ججز اعظم خان اور راجا انعام امین منہاس کی تقریب حلف برداری پیر کو ہو گی جس میں چیف جسٹس عامر فاروق دونوں ججز سے حلف لیں گے۔