پاکستانی آم

پاکستانی آم کھانے والے ممالک کی فہرست جاری، 5ارب کے آم کھانے والا ملک کونسا؟

اپنے اعلیٰ معیار اور ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی آم کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔زرعی برآمدات میں اس کا اہم مقام ہے۔

اس وقت پاکستانی آم کی مانگ دنیا بھر میں بہت زیادہ ہے، تاہم پھلوں کے بادشاہ کا پاکستان سے سب سے بڑا خریدار کون ملک ہے، اس حوالے سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا۔

قومی اسمبلی میں پاکستان کے آموں کی برآمدات کے حوالے سے اہم رپورٹ پیش کی گئی، جس کے مطابق برطانیہ پاکستانی آموں کا اس وقت سب سے بڑا خریدار بن چکا ہے۔

وزیر تجارت جام کمال نے گزشتہ 5 برس کے دوران آموں کی برآمدات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں۔ تحریری جواب میں انہوں نے بتایا کہ آم، جو پھلوں کا بادشاہ کہلاتا ہے، پاکستان کی زرعی برآمدات میں بھی یہ نمایاں مقام رکھتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق برطانوی شہریوں نے صرف 6ماہ میں پاکستان سے آم خریدنے پر 17.97 ملین ڈالر ( تقریبا چار ارب 98 کروڑ 60 لاکھ 98 ہزار 863 پاکستانی روپے) خرچ کیے، جس سے پتا چلتا ہے کہ برطانیہ آم کے خریدار ممالک میں سرفہرست ہے۔

اس کے علاوہ دیگر برآمدی ممالک میں متحدہ عرب امارات، عمان، جرمنی، کینیڈا، افغانستان، قطر اور سعودی عرب شامل ہیں، جہاں پاکستان کے آموں کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔

پاکستان کے آموں کے اعلیٰ معیار اور ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے اور یہ ملکی زراعت اور معیشت کے لیے بھی نہایت خوش آئند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں