آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ اور اسمتھ کی جوڑی نے ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 46 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔
سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ اور اسمتھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 266 رنز بنائے جو ایشیا کے میدانوں میں سب سے بڑا اسکور ہے۔
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران تیسری وکٹ کی شراکت میں خواجہ کے 121رنز اور آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کے 141 رنز شامل تھے۔
اس سے قبل ، آسٹریلیا کی جانب سے ایلن بارڈر اور کم ہیوز نے سن 1979 میں چنئی میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران تیسری وکٹ کی شراکت میں 222 رنز بنائے تھے۔
اسی طرح ، تیسری وکٹ کی شراکت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو سری لنکا میں یہ سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔ اس سے قبل ، ایڈم گلکرسٹ اور ڈیمین مارٹن نے سن 2004 میں سری لنکا کے گرائونڈ کینڈی میں تیسری وکٹ کی شراکت میں 200 رنز بنائے تھے۔
اسٹیو اسمتھ اور مارنس لبوشین کی جوڑی نے بھی 2022 میں گال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران134 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔
اس کے علاوہ خواجہ نے پہلی مرتبہ ڈبل سینچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے انہوں نے 290 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی دبل سینچری مکمل کی.