آنسوئوں

آنسوئوں کے طبی فوائد اور آنکھوں کی صحت میں حیران کن کردار کیا آپ جانتے ہیں؟

یہ نہ صرف ایک جذباتی ردعمل ہیں بلکہ آنکھوں کی صحت اور مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں بھی آنسوئوں کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق آنسوئوں سے حاصل ہونے والے صحت کے فوائد درج ذیل ہیں:

1۔ یہ آنکھوں کو نم رکھتے ہیں، خشکی اور جلن کو روکنے کے ساتھ ساتھ یہ دھول، گرد اور دیگر ذرات کو آنکھوں سے خارج کر دیتے ہیں جو داخل ہو چکے ہوتے ہیں۔

2۔ ان میں ایک کیمیکل لائزو زائیم ہوتا ہے۔ یہ اینٹی مائکروبیل خصوصیات والا انزائم انفیکشن سے بچاتا ہے۔ یہ آنکھوں کے سطحی حصے کورنیا کو آکسیجن اور غذائی اجزا فراہم کرنے کا کام بھی کرتے ہیں۔

3۔ رونا تنائو کے ہارمونز جیسے کورٹیسول کے اخراج میں مدد دیتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یہ عمل راحت اور سکون کا احساس بھی فراہم کرتا ہے۔

4۔ یہ عمل آکسیٹوسن اور اینڈورفنز جیسے کیمیکلز کے اخراج کو متحرک کرتا ہے جو موڈ کو بہتر کرنے اور درد کو کم کرنے کا باعث بنتا ہے۔

5۔اس عمل سے اعصابی نظام فعال ہوتا ہے جس کے باعث جسم کو آرام اور جسمانی درد کے احساس کو کم کرنے میں بھرپور مدد مل سکتی ہے۔

6۔ رونے کا عمل آنکھوں کی صاف اور ہموار سطح کو برقرار رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے جو کہ تیز بصارت کے لیے ضروری عمل ہے۔

7۔ ان میں موجود لائزو زائیم اور دیگر پروٹین قدرتی دفاعی طریقہ کار فراہم کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں آنکھوں میں انفیکشن کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں