آئینی عدالت عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس کیسے سن سکتی ہے؟سپریم کورٹ

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کو فوری طلب کرکے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر معاونت طلب کرلی۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق کیس کیسے سن سکتی ہے اور مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کے کیا نتائج ہوں گے۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ عدلیہ کے درمیان باہمی احترام کے قائل ہیں اور سوالات کا مقصد صرف آئینی صورتحال کو سمجھنا ہے۔ عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ 18 اگست کے حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا اور کیا عمران خان کو ملاقاتوں اور بچوں سے بات چیت کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے اڈیالا جیل انتظامیہ کی جانب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ اٹارنی جنرل نے مزید وقت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں