اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق کے خلاف وفاق کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے طاہر صادق کا نام ای سی ایل سمیت دیگر پابندیوں کی فہرستوں سے نکالنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا حکم برقرار رکھا۔
سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ایک ہی کیس میں بار بار نام فہرستوں میں ڈالے جا رہے ہیں جبکہ ہائی کورٹ اس سے منع کرچکی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ نام دوبارہ شامل کرنے پر پابندی اسی کیس کے حوالے سے ہے اور کسی دوسرے مقدمے میں ایسی پابندی نہیں۔











