لاہور:حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ کردی جس کے تحت عوامی مقامات اور شاہراہوں پر 5 یا زائد افراد کے اجتماعات جلوس ریلیوں دھرنوں اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عوامی مقامات پر اسلحہ لے جانے اور اس کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی جبکہ غیر قانونی اجتماعات میں شرکت کے لیے لوگوں کو اکسانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
شادی کی تقریبات نماز جنازہ تدفین مساجد اور دیگر عبادت گاہیں عدالتیں حکومتی ادارے اور باقاعدہ اجازت سے ہونے والی تقریبات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔











