اسلام آباد: غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے 61 غیر ملکی شہریوں کو پاکستان سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔
حکام کے مطابق ملک بدر کیے جانے والوں میں 36 ویت نامی 24 چینی اور ایک ملائیشین شہری شامل ہیں جبکہ ایف آئی اے کی حراست میں مزید 258 غیر ملکی موجود ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مزید دو چینی شہریوں کو آج رات ڈی پورٹ کردیا جائے گا جس کے بعد ملک بدر افراد کی تعداد 63 ہوجائے گی۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار غیر ملکی کال سینٹرز کی آڑ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ڈی پورٹ کیے گئے تمام افراد کے نام بلیک لسٹ میں شامل کردیے گئے ہیں جبکہ وزارت داخلہ نے ان کے ویزے منسوخ کرکے ایگزٹ پرمٹ جاری کیے۔











