نیدرلینڈز:نیدرلینڈز کے سابق اسٹار ڈیفنڈر رونالڈ کومان کے بیٹے اور گول کیپر رونالڈ کومان جونیئر نے ایریڈیویسی کے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیل اسٹار کو شکست سے بچا لیا۔
کیمبور کے خلاف میچ میں کومان جونیئر نے دونوں گول پنالٹی پر اسکور کیے اور مقابلہ 2-2 سے برابر کرا دیا۔
31 سالہ گول کیپر نے 63ویں منٹ میں پہلی پنالٹی پر گول کیا جبکہ ٹیل اسٹار 22ویں منٹ میں ایک کھلاڑی کے اخراج کے باعث 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔
کومان جونیئر نے انجری ٹائم کے 11ویں منٹ میں دوسری پنالٹی پر گول کرکے ٹیم کو قیمتی پوائنٹ دلا دیا۔
وہ ایریڈیویسی کے ایک میچ میں دو گول کرنے والے پہلے گول کیپر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل مئی میں بھی ان کی پنالٹی نے ٹیل اسٹار کو ریلیگیشن سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔











