جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

سڈنی:آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں ناقص فارم کے باوجود مڈل آرڈر بیٹر مارنس لبوشین کو برقرار رکھا گیا ہے۔

لبوشین گزشتہ کچھ عرصے سے تنقید کی زد میں ہیں۔ جولائی 2023 کے بعد سے وہ 43 ٹیسٹ اننگز میں 24.69 کی اوسط سے رنز بنا سکے ہیں اور اس دوران کوئی سنچری بھی اسکور نہیں کی۔

بنگلادیش کے خلاف حالیہ تین اننگز میں بھی لبوشین صرف ایک 31 اور 4 رنز بنا سکے۔ چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ ٹیم کو ان سے مزید رنز کی توقع ہے تاہم سلیکٹرز کو ان کی صلاحیتوں پر اب بھی اعتماد ہے۔

ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کے باعث لبوشین کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ریڈ بال کرکٹ پر توجہ دینے کا موقع ملے گا۔

نوجوان آل راؤنڈر کوپر کونولی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ مائیکل نیسر اور میتھیو کوہنیمن کی واپسی ہوئی ہے۔ میٹ رینشا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور ان کے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں