ہرمز آپریشن میں شامل ہوئے تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ایران کی جنوبی کوریا کو سخت وارننگ

تہران:ایران نے جنوبی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ خلیج فارس یا آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائیوں میں فوجی شرکت یا اپنی فوجی موجودگی قائم کرنے کو ایران کے خلاف جنگ میں براہ راست شمولیت تصور کیا جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے کسی بھی فوجی کارروائی میں شرکت کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

جنوبی کوریا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور جہاز رانی کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات پر غور کر رہا ہے تاہم سیول کی جانب سے کسی حتمی فوجی تعیناتی کا فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

آبنائے ہرمز جنوبی کوریا کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے کیونکہ اس کی توانائی کی درآمدات کا بڑا حصہ اسی راستے سے وابستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں