ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل رواں سال ستمبر میں اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جسے بعض رپورٹس میں آئی فون الٹرا قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ ڈیوائس ایپل کے لیے کئی برس بعد آئی فون کے ڈیزائن میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوگی۔

ابتدائی ٹیسٹنگ میں شامل افراد نے فون سے متعلق مثبت رائے دی ہے۔ ان کے مطابق فون بند ہونے کی صورت میں جیب میں آسانی سے فٹ ہوجاتا ہے جبکہ اسے فولڈ کرنے والا ہِنج بھی مضبوط اور پائیدار ثابت ہوا ہے۔

ایپل نے فولڈ ایبل آئی فون کے بڑے اندرونی ڈسپلے کے لیے سافٹ ویئر میں بھی خصوصی تبدیلیاں کی ہیں۔ کمپنی نے بڑی اسکرین پر ایپس اور آپریٹنگ سسٹم کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے آئی پیڈ سے ملتے جلتے ڈیزائن عناصر استعمال کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں