ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد۔ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 ستمبر کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر کیوپرٹینو میں واقع اپنے ہیڈکوارٹرز میں خصوصی لانچ ایونٹ منعقد کرے گی۔

تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگی۔

ایونٹ میں ایپل کی جانب سے نئے آئی فونز اور ایپل واچ کے ماڈلز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جن میں کمپنی کا پہلا فولڈنگ آئی فون بھی شامل ہوسکتا ہے۔

ایپل نے رواں ہفتے نئے میک منی اور میک اسٹوڈیو ماڈلز کا بھی اعلان کیا ہے، جن کی ترسیل 22 ستمبر سے شروع ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں