لاہور۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں مریضوں کے لیے اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز اسکینر متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
مریم نواز شریف کو چینی کمپنی علی بابا کے ایگزیکٹوز کی ملاقات کے دوران جدید طبی اسکینر پر بریفنگ دی گئی۔
بتایا گیا کہ اے آئی پاورڈ کنٹراسٹ سی ٹی اسکین کے ذریعے صرف دو منٹ میں 10 بیماریوں کی تشخیص اور اسکریننگ ممکن ہوگی۔
جدید ٹیکنالوجی سے لبلبے، جگر، معدے، غذائی نالی اور بڑی آنت سمیت مختلف اقسام کے کینسر کی بروقت نشاندہی میں بھی مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کی تیاری کی ہدایت کردی۔











