اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ کے 4 ارکان کے استعفے منظور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (IHRA) کے بورڈ کے 4 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر متی الرحمٰن، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر عارف مقصود علی، اسما خلیل اور کاشف ظہور چوہدری کو IHRA بورڈ کی رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

چاروں ارکان کو 31 اگست 2026 سے بورڈ سے ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں