یومِ دفاع و شہداء: صدر اور وزیراعظم کا شہداء کو خراجِ عقیدت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر اپنے پیغامات میں 6 ستمبر کو قومی تاریخ کا درخشاں باب قرار دیتے ہوئے مسلح افواج کے شہداء، غازیوں اور ان کے اہلخانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 1965ء میں قوم اور مسلح افواج کے اتحاد نے دشمن کے عزائم ناکام بنائے جبکہ آج بھی ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مضبوط دفاع کے ساتھ معاشی استحکام کو بھی پاکستان کی طاقت کی بنیاد قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 ستمبر مسلح افواج اور قوم کے بے مثال اتحاد، عزم اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ قومی اتحاد سے کیا جائے گا جبکہ حکومت ملکی دفاع، معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پاکستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں