لندن:صدر آصف علی زرداری نے برطانیہ کے دورے کے بعد فرانس کا دو روزہ دورہ منسوخ کردیا ہے اور اب وہ 8 ستمبر کو برطانیہ سے پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری برطانیہ کے دورے کے بعد فرانس جانے والے تھے تاہم فرانس کا دورہ منسوخ کردیا گیا۔ صدر مملکت 8 ستمبر کو پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ آصف علی زرداری گزشتہ ہفتہ پاکستان سے لندن پہنچیں جہاں پر انہوں نے خفیہ ملاقاتیں کیں جبکہ وزیرداخلہ محسن نے بھی آصف زرداری سے ایک گھنٹہ تک ملاقات کی اور آصف زرداری تک اہم پیغام پہنچایا۔
اس وقت ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق گرما گرم خبریں عروج پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نئے صوبوں کی سخت مخالفت کررہی ہے ،اس حوالے سے سندھ اسمبلی میں سخت تقاریریں کی گئیں اور طاقت ور حلقوں کو پیغام دیا گیا کہ کہ کسی صورت سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائیگا ۔











