مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیے

کراچی:یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تقریب میں ایئر آفیسر کمانڈنگ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان اور ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 72 کیڈٹس پر مشتمل دستے نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا جس میں 64 مرد اور 8 خواتین کیڈٹس شامل تھے۔

پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قومی جذبے کی تجدید کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں