اسلام آباد:مسلح افواج نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر ملک کی خودمختاری، جغرافیائی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور دیگر عسکری قیادت نے شہداء، غازیوں اور ان کے اہلخانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ 6 ستمبر قومی اتحاد، بہادری اور غیر متزلزل عزم کی لازوال علامت ہے جبکہ شہداء کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔











