لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو ملتان سے حراست میں لے کر لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں آر اے بازار کے قریب ایک قریبی دوست کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق حماد اظہر 9 مئی کے واقعات سے متعلق 50 سے زائد مقدمات میں نامزد ہیں اور جی او آر گیٹ حملہ کیس میں بھی مطلوب تھے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دے رکھا تھا جبکہ ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ حماد اظہر نے لاہور اور پشاور ہائی کورٹس سے حفاظتی ضمانت کے لیے بھی رجوع کررکھا ہے۔











