اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ردعمل میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں بار بار اضافہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو متاثر کر رہا ہے اور روزانہ بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی قابل قبول نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال 40 دن کے لیے مؤخر کی گئی تھی جس کی مدت اگلے ہفتے مکمل ہورہی ہے۔ اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کردیا ہے۔











