اسلام آباد:کراچی پورٹ 138 سال سے پاکستان کی بحری تجارت میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے اور گزشتہ مالی سال کارگو اور کنٹینرز ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے مطابق کراچی پورٹ کی کارگو ہینڈلنگ 53 ملین ٹن سے بڑھ کر 55.8 ملین ٹن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جبکہ 2 ہزار 115 بحری جہازوں کی آمدورفت بھی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی سطح پر شپنگ روٹس متاثر ہونے کے باعث کراچی پورٹ کے لیے ٹرانس شپمنٹ کے نئے تجارتی مواقع بھی پیدا ہوئے۔











