پاکستاسعودیہ،ن، اور ترک فوج کے آرمی چیفس کی ریاض میں اہم ملاقات

ریاض:سعودی عرب پاکستان اور ترکیہ کے عسکری سربراہان کا اہم اجلاس ریاض میں ہوا جس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت دفاعی تعاون اور باہمی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بایراکتار اوغلو شریک ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق تینوں عسکری سربراہان نے انٹیلی جنس شیئرنگ فوجی رابطوں اور دفاعی صلاحیتوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا ہے جب یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ 7 اگست 2026 کو پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پایا تھا جس کے تحت ایک رکن پر حملے کو تینوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جاتا ہے۔ تینوں ممالک نے معاہدے کے تحت مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں