اسلام آباد:ایک حالیہ تحقیق میں روزانہ اخروٹ کھانے اور نوجوان افراد کے موڈ میں بہتری کے درمیان ممکنہ تعلق سامنے آیا ہے۔
تحقیق میں 20 سے 35 سال عمر کے افراد کو شامل کیا گیا۔ شرکا نے 8 ہفتوں تک روزانہ اخروٹ استعمال کیے جس کے دوران مجموعی موڈ میں کنٹرول مرحلے کے مقابلے میں 4.85 پوائنٹس کمی دیکھی گئی۔
محققین کے مطابق اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ٹرپٹوفین فائبر اور پولی فینولز موجود ہوتے ہیں جو دماغی صحت اور موڈ سے متعلق حیاتیاتی عمل میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔
تحقیق میں غصے اور تھکن میں بھی کمی دیکھی گئی تاہم دیگر کئی پیمانوں میں نمایاں فرق سامنے نہیں آیا۔ محققین نے نتائج کی مزید تصدیق کے لیے بڑے اور طویل مدتی مطالعات کی ضرورت پر زور دیا۔











