جے یو آئی کا 15 اکتوبر کو ملتان میں حکومت مخالف جلسے کا اعلان

لاہور:جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 15 اکتوبر کو ملتان میں حکومت مخالف جلسے کا اعلان کردیا ہے۔

جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق ملتان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی جو جنوبی پنجاب کی سیاسی سمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مولانا فضل الرحمان کانفرنس میں احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک جے یو آئی کا اگلا قدم ہے۔

مفتی محمود کانفرنس عوامی حقوق کے تحفظ اور مہنگائی و بدامنی کے خلاف جدوجہد میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں