غزہ کا بدلہ لینا اور شہید ہونا چاہتا تھا؛ اسرائیلی پرواز کے ہائی جیکر پائلٹ کا اعتراف

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں پائلٹ پر حملہ کرکے طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی مبینہ کوشش کرنے والے عمانی معاون پائلٹ ھمام الحمامی نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ھمام الحمامی نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ غزہ کا بدلہ لینا اور شہید ہونا چاہتا تھا۔ اس نے مبینہ منصوبہ بنایا تھا کہ اردن کی فضائی حدود عبور کرنے کے بعد پائلٹ کو بے اثر کرکے طیارے کا کنٹرول سنبھالے گا اور اسے اسرائیل میں کسی تنصیب یا کھڑے طیارے سے ٹکرا دے گا۔

رپورٹ کے مطابق منصوبہ ناکام ہونے کی صورت میں طیارے کو کسی بلند عمارت سے ٹکرانے کا بھی ارادہ تھا۔ تاہم زخمی ہونے کے باوجود پائلٹ نے کاک پٹ کا دروازہ کھولا جس کے بعد مسافروں نے حملہ آور کو قابو کرلیا اور دو آف ڈیوٹی پائلٹس نے طیارے کو سنبھال کر تبوک میں ہنگامی لینڈنگ کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں