امریکی شہر نیویارک میں مارول کے سیکڑوں مداحوں نے اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی تاہم شرکا کی تعداد موجودہ عالمی ریکارڈ سے کم رہی۔
یہ تقریب جمعرات کو نیویارک کامک کون کے دوران منعقد ہوئی جس کا اہتمام کھلونے بنانے والی کمپنی جازویئرز نے ڈزنی کنزیومر پروڈکٹس کے اشتراک سے کیا۔ اس کا مقصد ایک ہی مقام پر اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر جمع ہونے والے افراد کی سب سے بڑی تعداد کا ریکارڈ قائم کرنا تھا۔
منتظمین نے شرکا کی حتمی تعداد جاری نہیں کی تاہم ان کے مطابق تعداد موجودہ عالمی ریکارڈ تک پہنچنے سے کچھ کم رہی۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایک مقام پر اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر جمع ہونے والے افراد کا موجودہ ریکارڈ 685 ہے۔ یہ ریکارڈ 2023 میں سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ ملائیشیا نے فلم ’’اسپائیڈر مین: ایکروس دی اسپائیڈر ورس‘‘ کی ریلیز کے موقع پر قائم کیا تھا۔











