ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے پہلی بار اپنی اولاد کی خواہش کے حوالے سے کھل کر گفتگو کرتے ہوئے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
سلمان خان نے فلمساز کرن جوہر کے مقبول شو ’کافی ود کرن‘ کے نویں سیزن میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی, خاندان اور باپ بننے کی خواہش پر بات کی۔
گفتگو کے دوران اداکار نے زندگی میں خاندان, محبت اور اپنے پیاروں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اولاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
سلمان خان طویل عرصے بعد اس شو میں شریک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وہ شو کے چوتھے سیزن میں اپنے والد سلیم خان کے ہمراہ نظر آئے تھے۔











