راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تین ممالک کی مشترکہ سوچ اور اتحاد کا مظہر ہے جبکہ اس پر تنقید وہی لوگ کر رہے ہیں جنہیں اس معاہدے سے مسئلہ ہے۔
انڈیپنڈنٹ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ کسی بھی معاہدے کی اصل قدر اس کے نتائج سے سامنے آتی ہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بہت کم وقت میں آگے بڑھا ہے اور تینوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری اور حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے لیے ناقابل سمجھوتہ ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پوری مسلم امہ کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد اور سلامتی کے تعاون پر قائم ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی حمایت اور اس کی سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہے۔











