پختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب سے زائد کا مالی اسکینڈل؛ تہلکہ خیز انکشافات

خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں مالی سال 2024-25 کے دوران 18 ارب 46 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں ناقص انتظامی امور اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صنعتی اراضی کے واجبات کی عدم وصولی سے 2 ارب 8 کروڑ روپے سے زائد جبکہ کمرشل اراضی کے معاہدوں کی تجدید نہ ہونے سے 62 کروڑ 98 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ بونیر، مہمند اور جلوزئی میں اراضی واگزار نہ کرانے سے بھی ایک ارب 7 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان سامنے آیا۔

آڈٹ رپورٹ میں ہری پور میں ایک کمپنی سے اراضی کی مد میں 49 کروڑ 78 لاکھ روپے وصول نہ کرنے اور کمپنی کے ممکنہ واجبات 14 ارب روپے تک پہنچنے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں