ٹیکنالوجی: گوگل نے مصنوعی ذہانت کے دو نئے ماڈلز ’جیمنائی 4 کاربن‘ اور ’جینی 4‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
کمپنی کے مطابق جیمنائی 4 کاربن کو سائبر سکیورٹی کے لیے تیار کیا گیا ہے جو کمپیوٹر سسٹمز کی خامیوں کی نشاندہی اور انہیں دور کرنے میں مدد دے گا جبکہ جینی 4 حقیقی اور خیالی ماحول پر مبنی ڈیجیٹل دنیائیں تخلیق کرسکے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ جینی 4 روبوٹکس اور ویڈیو گیمز سمیت مختلف شعبوں میں استعمال ہوسکے گا۔ فی الحال دونوں ماڈلز عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔











