مہنگائی نے نوجوانوں کا گھر اور گاڑی خریدنے کا خواب مشکل بنا دیا، پریشے عدنان

کراچی:معروف فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو مالی طور پر غیر ذمہ دار قرار دینا درست نہیں کیونکہ مہنگائی اور کم آمدنی کے باعث ان کے لیے گھر اور گاڑی خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے والد کے دور میں چند ماہ کی آمدنی سے گھر کی پیشگی ادائیگی اور ایک سال کی کمائی سے گاڑی خریدنا ممکن تھا لیکن آج 60 سے 80 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے نوجوانوں کے لیے یہ خواب پورا کرنا مشکل ہے۔

پریشے عدنان نے کہا کہ کئی ادارے کم از کم اجرت کے قوانین پر بھی عمل نہیں کرتے۔ نوجوانوں کا کرائے کے گھروں میں رہنا جائیداد خریدنے میں عدم دلچسپی نہیں بلکہ مالی مجبوری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور خوراک، رہائش، پانی، گیس اور بجلی کے مسائل لوگوں میں ذہنی دباؤ اور بے چینی بڑھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں