برازیل میں انڈر 20 فٹبال میچ کے دوران شدید لڑائی، 51 ریڈ کارڈز کا عالمی ریکارڈ قائم

برازیل:برازیل میں انڈر 20 فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان شدید لڑائی کے باعث مجموعی طور پر 51 ریڈ کارڈ دکھا دیے گئے جو فٹبال کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔

واقعہ ریاست میناس گیریس کی انڈر 20 چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اوبرلینڈیا اور مامورے کی ٹیموں کے درمیان پیش آیا جہاں 43 کھلاڑیوں اور دونوں ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کے 8 ارکان کو میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

ریفری کی رپورٹ کے مطابق دوسرے ہاف میں مامورے کے کھلاڑی ڈیوڈ نے گول کرنے کے بعد مخالف ٹیم کے بینچ کی جانب اشارے کیے جس پر اوبرلینڈیا کے گول کیپنگ کوچ میدان میں آگئے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تصادم شروع ہوگیا۔

ہنگامہ آرائی کے دوران اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ بھی ہوئی جس پر پولیس طلب کرنا پڑی۔ میچ تقریباً 40 منٹ تک رکا رہا اور بعد ازاں ریفری نے اسے ختم کردیا۔

اس سے قبل 2011 میں ارجنٹائن کے ایک میچ میں 36 ریڈ کارڈ دکھائے گئے تھے۔ اوبرلینڈیا نے دوسرے مرحلے کا میچ کھیلنے سے دستبرداری اختیار کرلی اور مامورے کو فائنل میں رسائی دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں