ترک صدر نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق مکمل کردی

اسلام آباد:ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے جس کے بعد ترکیہ کی جانب سے توثیق کا عمل مکمل ہوگیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعے کو ترکیہ کے سرکاری گزٹ میں صدر اردوان کی منظوری کا اعلان شائع کیا گیا۔ اس سے قبل ترک پارلیمنٹ بھی رواں ماہ معاہدے کی توثیق کرچکی تھی۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے رواں سال اگست میں مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

رائٹرز کے مطابق تینوں ممالک کے حکام جمعے اور ہفتے کو اسلام آباد میں اجلاس کریں گے جس میں دفاعی معاہدے سے متعلق امور پر بات چیت متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں