کیلیفورنیا امریکہ: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے یوٹیوب شارٹس کا دورانیہ 3 منٹ کردیا.
جی ہاں یوٹیوب صارفین کیلئے ایک اہم اور بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے .
اس اپ ڈیٹ میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے شارٹس کی مدت 1 منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ کردی ہے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ یوٹیوب نے بھی اپنے شارٹس کی مدت کو ٹک ٹاک کی طرح بڑھاکر زیادہ سے زیادہ کرکے 3 منٹ یعنی 180 سکینڈ کردیا ہے۔
یوٹیوب کری ایٹرز 15 اکتوبر سے 3 منٹ پر مبنی یوٹیوب شارٹس اپ لوڈ کر سکیں گے۔
اس حوالے سے یوٹیوب شارٹس کے پروڈکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ٹوڈ شرمین نے ایک بلاگ پوسٹ لکھی ہے.
اپنی اس بلاگ پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ تبدیلی شارٹس پر اسٹوری شیئر کرنے کو مزید عمیق بنا دے گی۔
یوٹیوب شارٹس کا دورانیہ:
یوٹیوب شارٹس کے پروڈکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ٹوڈ شرمین کے مطابق یہ تخلیق کاروں کی طرف سے سب سے زیادہ درخواست کردہ اپ ڈیٹ تھی.
لہذا ادارہ اور ادارے کی انتظامیہ یہ فیچر اپ ڈیٹ کے لیے مزید لچک فراہم کرنے پر پرجوش ہے.
اس کے ساتھ ساتھ صارفین کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ ٹک ٹاک پہلے ہی اس پر کام کرچکا ہے۔
سال 2021 میں ٹک ٹاک نے ویڈیوز کی زیادہ سے زیادہ لمبائی کو 60 سیکنڈ سے بڑھا کر 3 منٹ کر دیا تھا۔
فی الحالTikTok میں ریکارڈ شدہ ویڈیوز 10 منٹ تک لمبی ہو سکتی ہیں
اور ایپ پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز 60 منٹ تک ہی لمبی ہو سکتی ہیں۔